پٹنہ،9؍اگست(آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سپریمو لالو پرساد کے مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت میں ڈورنڈا خزانے سے غیر قانونی طور پرپیسے نکالنے کے سب سے بڑے مقدمے میںسی بی آئی کی جانب سے دلیل مکمل ہوچکی ہے۔سماعت کے دوران استغاثہ نے 575 گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر دلائل مکمل کیے۔ چارہ گھوٹالہ کیس میں دفاع 9 اگست کو دلیل شروع کرے گا۔ دفاع کے 27 ملزمان کی گواہی کی بنیاد پر دلائل مکمل کیے جائیں گے۔
سی بی آئی کے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر بی ایم پی سنگھ نے کہاہے کہ یہ بہت زیادہ زیر بحث چارہ گھوٹالہ کا سب سے بڑا معاملہ ہے ، جس میں سی بی آئی کی جانب سے بحث ختم ہو گئی ہے۔دراصل اس معاملے میں غیر قانونی واپسی ، جعلی الاٹمنٹ ، جعلی سپلائی لیٹر بلوں کے ذریعے ایک بڑا گھوٹالہ کیا گیا۔ جانوروں کی خوراک ، ادویات اور آلات کی فراہمی کے نام پر غیر قانونی رقم نکالی گئی۔ا سکوٹر ، بائیک ، آٹو ، جیپ جیسی گاڑیاں جانوروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔